اشتہار

مسافروں پر پابندی، سی اے اے نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی اے اے نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ سے آنے والے مسافروں کی پابندی برقرار ہے، یہ پابندی 28 فروری تک نافذ العمل رہے گی۔

سی اے اے کے مطابق جن مسافروں کے پاس پاکستانی پاسپورٹ ہے، ان کو آنے کی اجازت ہوگی، سی اے اے نے پاکستان آنے والے ممالک سے متعلق نئی فہرست بھی جاری کر دی، کرونا ایس او پیز کے تحت ممالک کو 3 کٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

کٹیگری اے میں آسٹریلیا، چین، عراق، نیوزی لینڈ، قطر، آئس لینڈ، سری لنکا، سعودی عرب سمیت 24 ممالک شامل ہیں، کٹیگری اے کے مسافروں کے لیے کرونا ٹیسٹ لازمی نہیں ہوگا۔

کٹیگری بی ممالک کے مسافروں کو 72 گھنٹے پرانا کرونا ٹیسٹ ضروری قرار دیا گیا ہے، کٹیگری بی میں وہ ممالک شامل ہیں جو کٹیگری اے اور سی میں موجود نہیں۔

کٹیگری سی میں جنوبی افریقہ، برطانیہ، برازیل، آئرلینڈ، پرتگال شامل ہیں، کٹیگری سی ممالک کے مسافروں کی آمد این سی او سی اجازت سے مشروط کی گئی ہے، کٹیگری بی، سی مسافروں کا پی سی آر ٹیسٹ دورانیہ 96 سے 72 گھنٹے کر دیا گیا ہے۔

برطانیہ سے آنے والے 3 مسافروں میں کرونا وائرس کی نئی قسم کی تصدیق

سی اے اے ڈائریکٹر اور ایئر ٹرانسپورٹ عرفان صابر نے اس سلسلے میں نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا۔

یاد رہے کہ 29 دسمبر کو برطانیہ سے آنے والے 3 مسافروں میں کرونا وائرس کی نئی قسم کی تصدیق ہوگئی تھی، محکمہ صحت سندھ نے برطانیہ سے آنے والے 12 میں سے 3 مسافروں میں کرونا وائرس کی نئی قسم کی تصدیق کی۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں