اشتہار

امریکا، کار سوار کی بزرگ خاتون کے ساتھ افسوسناک حرکت، ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں  پارکنگ میں کھڑی خاتون کے ساتھ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

ہیوسٹن پولیس کی جانب سے اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون اپنی گاڑی میں خریدا گیا سامان رکھ رہی ہیں۔

ویڈیو میں عمر رسیدہ نظر آنے والی خاتون نے سپر اسٹور سے کریانے کا سامان خریدا اور وہ اُسے ٹرالی میں ڈال کر گاڑی تک لائیں تھیں۔

- Advertisement -

خاتون ابھی سامان گاڑی میں منتقل کر ہی رہیں تھیں کہ اسی دوران وہاں پر ایک کار سوار آیا جس نے اترتے ہی خاتون کا پرس اٹھایا اور واپس گاڑی میں بیٹھ کر کار دوڑا دی۔

خاتون نے اپنا پرس بچانے کی کوشش کی مگر وہ ناکام ہوئیں اور کار سوار وہاں سے فرار ہوگیا۔

متاثرہ خاتون نے ہیوسٹن پولیس کو واقعے سے متعلق آگاہ کیا جس کے بعد پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کر کے اس کی ایک ویڈیو بھی جاری کی تاکہ شناخت ہوسکے۔  پولیس نے  شہریوں سے اپیل اگر وہ اس شخص کے بارے میں جانتے ہیں تو فوراً اطلاع دیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں