ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

بھارت نے دریا میں‌ زہریلا پانی چھوڑ دیا، ہزاروں مچھلیاں‌ ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

پاکپتن: بھارت نے آبی دہشت گردی کرتے ہوئے دریائےستلج میں زہریلاپانی چھوڑ دیا جس کے باعث بڑی تعداد میں مچھلیاں ہلاک ہوگئیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں چھوڑے جانے والے زہریلے اور آلودہ پانی کی وجہ سے ہزاروں مچھلیاں ہلاک ہوگئیں۔

بہاولنگر سلیمانکی ہیڈ ورکس کے مقام پر ہزاروں مچھلیاں ساحل پر آگئیں جبکہ ماہرین نے زہریلے پانی کو دیگر آبی حیات کی زندگیوں کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔

ساحل پر آنے والی مچھلیوں کو بڑی تعداد میں مقامی افراد نے اکھٹا کیا جس کے بعد خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ان مچھلیوں کو مارکیٹ میں فروخت کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: دریائے ستلج 8 افراد کی زندگیاں نگل گیا

ذرائع کے مطابق مقامی افراد میں سے کچھ نے تو یہ مچھلیاں مارکیٹ میں فروخت کرنا شروع بھی کردی ہیں۔ طبی ماہرین نے ان مچھلیوں کی فروخت کو شہریوں کے لیے خطرناک قرار دیا اور کہاکہ زہریلے پانی سے مرنے والی مچھلیوں کو کھانے سے شہریوں کے بیمار ہونے کا خطرہ بڑھ جائے گا۔

واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہوا بلکہ اس سے قبل بھی بھارت کی جانب سے زہریلا اور آلودہ پانی دریائے ستلج میں چھوڑا جاچکا ہے، یہ سلسلہ ہر سال ہوتا ہے جس کی وجہ سے ہزاروں آبی حیات کی ہلاکت ہوتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں