تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

لیموں کا قہوہ : صحت مند زندگی کا ضامن

لیموں کے ویسے تو کئی طبی فوائد ہیں، مگر جو آج کل کے بڑے طبی مسائل ہیں ان میں لیموں کا استعمال ان بیماریوں یا مسائل میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ سب سے بڑھ کر یہ کہ لیموں کی چائے سے انسانی زندگی میں طوالت آنے کا مشاہدہ ہوا ہے۔

امریکی سائنسدانوں کی جانب سے کی گئی تحقیقات میں اس بات کا تعین ہوا ہے کہ لیموں کا استعمال انسانی صحت کو برقرار رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

طبی تحقیق کے مطابق ماہرین نے قدیم مصری شہریوں میں لیموں کے زہریلی اشیا کے خلاف مؤثر ہونے کے اعتقاد پر تجربہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

جس کی رو سے لیموں ایک طاقتور اینٹی بیکٹریل، اینٹی وائرل اور قوت مدافعت کو تقویت دینے کی خصوصیات کا مالک ہے جبکہ لیموں کے فوائد میں جگر کو صاف کرنا بھی شامل ہیں۔

دل کی بیماریوں میں مددگار

لیموں وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں، ایک لیموں میں وٹامن سی کی مقدار تقریبا 31 ملی گرام ہوتی ہے، جو کسی بھی شخص کے لیے یومیہ بنیادوں پر معالج کی جانب سے تجویز کردہ ہوتی ہے۔

جدید طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ لیموں کے رس میں وٹامن بی، وٹامن سی، پوٹاشیم اور کاربوہائیڈریٹس کے علاوہ صحت بخش روغنیات بھی شامل ہوتے ہیں جب کہ لیموں کا رس ایک قدرتی اینٹی آکسیڈینٹ کا کام بھی کرتا ہے۔

Comments

- Advertisement -