شیخوپورہ : مسلم لیگ نون کے رکن پنجاب اسمبلی خرم گلفام سروسز اسپتال میں تیرہ دن تک کومے میں رہنے کے بعد انتقال کر گئے۔چونتیس سالہ خرم گلفام گردن میں گلٹی کے معمولی آپریشن کیلئے سروسز اسپتال میں داخل ہوئے تھے، جہاں نو جولائی کو ان کا آپریشن کیا گیا تھا۔ آپریشن کے بعد خرم گلفام کو جب کمرے میں منتقل کیا گیا تو انہوں نے سر میں درد کی شکایت کی اور کومے میں چلے گئے تھے۔
خرم گلفام کو تیرہ دن تک وینٹی لیٹر پر رکھا گیا۔ وزیراعلٰی شہباز شریف نے علاج میں غفلت کی تحقیقات کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا تھا ، جس نے رپورٹ دی کہ آپریشن کامیاب ہوا تھا، کومے میں جانے کا آپریشن سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ خرم گلفام پی پی ایک سو باسٹھ شیخوپورہ سے دوسری بار رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے