منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

بچے کا نام تجویز کریں، زید علی نے مداحوں‌ سے مشورہ مانگ لیا

اشتہار

حیرت انگیز

اوٹاوا: پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر اور مزاحیہ اداکار زید علی نے مداحوں سے بچے کا نام رکھنے کے حوالے سے مشورہ مانگ لیا۔

زید علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی اور اہلیہ یمنیٰ کی تصویر شیئر کی جس میں دونوں بہت زیادہ خوش نظر آرہے ہیں۔

اس تصویر میں نظر آنے والی خوشی کی وجہ کوئی اور نہیں بلکہ اُن کے ہاں ننھے مہمان کی متوقع آمد سے جڑی ہوئی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے تصویر کے ساتھ لکھا کہ ’ہم بہت جلد والدین بننے والے ہیں، کیا آپ لوگ ہمیں ہمارے ہونے والے بچے کا نام تجویز کریں گے؟‘۔

یوٹیوب اسٹار کی اس پوسٹ کے بعد جہاں مداحوں نے انہیں مبارک باد پیش کی وہیں لڑکے اور لڑکی کے خوبصورت نام بھی تجویز کیے۔

View this post on Instagram

A post shared by ZaidAliT (@zaidalit)

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں زید علی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اس بات کی اطلاع دی تھی کہ وہ اور یمنیٰ جلد ہی والدین بننے جا رہے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by ZaidAliT (@zaidalit)

واضح رہے کہ زید علی اور یمنی کی شادی 2017 میں ہوئی تھی اور گزشتہ دنوں ہی انہوں نے شادی کی تیسری سالگرہ بھی منائی تھی۔

یاد رہے کہ یوٹیوب پر ان کے چینل کے سبسکرائبرز کی تعداد 30 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح فیس بک، انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں