جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

کورونا کی نئی علامت دریافت، کیا آپ بھی وائرس کا شکار تو نہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا بھر میں ہونے والی مختلف طبی تحقیق کے دوران وبا سے متعلق مسلسل نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں، ایسے ہی اس بار نئی ممکنہ علامت دریافت کی گئی ہے۔

کوروناوائرس کی عام علامات میں چکھنے اور سونگھنے کی حس سے محرومی، بخار، سر یا جسم میں درد اور تھکاوٹ قابل ذکر ہیں لیکن برطانیہ کے ایک طبی ماہر ڈاکٹر نے کورونا کی نئی علامت کی نشاندہی کی ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ بھی وائرس کی نشانی ہے جو منہ میں مسائل کی صورت نمودار ہوتی ہے۔

کنگز کالج لندن کے جینیاتی وبائی امراض کے ماہر ٹم اسپیکٹر نے انکشاف کیا ہے کہ وائرس کے شکار مریضوں کو منہ کے مسائل کا سامنا ہوتا ہے جس میں زبان کی رنگت کا بدلنا، موٹی ہوجانا یا چھالے پڑجانا شامل ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے امکان ظاہر کیا ہے کہ یہ بھی کورونا علامات میں سے ایک ہے۔ کووڈ ٹنگز (زبان) اور عجیب منہ کے چھالے دیکھنے کی شرح بڑھ گئی ہے، اگر آپ کو کسی بھی عجیب علامت یا صرف سردرد اور تھکاوٹ کا سامنا ہورہا ہے تو گھر پر رہنے کو ترجیح دیں، کیوں کہ آپ بھی ہوسکتا ہے وائرس کی لپیٹ میں آگئے ہوں۔

کورونا علامات کے حوالے سے ایک اور حیران کن تحقیق

ٹم اسپیکٹر کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر ان کی ای میل زبان کے مسائل سے متعلق تصاویر سے بھر جاتی ہے لیکن حیران کن طور پر انہیں کورونا کی دیگر علامات نہیں ہوتیں جو چکرا دینے والی بات ہے۔

خیال رہے کہ زبان کی سوجن یا رنگت ختم ہونا ابھی کسی بھی ملک میں کووڈ کی علامت کی فہرست کا حصہ نہیں ہے، مگر اس علامت میں وبا کے آغاز کے بعد سے مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ڈاکٹر کو خدشہ ہے کہ یہ بیماری وائرس کے نتیجے میں پیدا ہوتی ہے جس کا سدباب کرنا بے حد ضروری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں