اشتہار

بٹ کوائن، ایلون مسک نے بڑی پیش گوئی کردی

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے سربراہ اور دنیا کے امیرترین افراد میں شمار ہونے والے ایلون مسک نے پیش گوئی کی ہے کہ بٹ کوائن کو کرنسی کے طور پر عالمی سطح پر مزید قبول کرلیا جائے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ارب پتی ایلون مسک نے امید ظاہر کیا ہے کہ جلد دنیا بھر میں ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کو مزید مان لیا جائے گا، سرمایہ کار تجارتی معاملات کے لیے کرپٹوکرنسی کو قبول کرلیں گے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر کرپٹو کرنسی کے حوالے سے اپنی مہم سے بھی آگاہ کیا۔ ایلون مسک کا کہنا تھا کہ سماجی رابطے کی موبائل ایپ کلب ہاؤس پر ہزاروں صارفین نے ڈیجیٹل کرنسی کے معاملے پر مجھے سپورٹ کیا۔

- Advertisement -

ٹیسلا کے سربراہ کی جانب سے ٹوئٹر پر بٹ کوائن ہیش ٹیگ بھی چلایا گیا جس کے بعد ڈیجیٹل کرنسی کی قدر میں 14 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں بٹ کوائن کا سپورٹر ہوں۔

بٹ کوائن کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال سے جلد ہی بڑے پیمانے پر کرپٹی کرنسی کو قبول کرلیا جائے گا۔ پچھلی ٹریڈنگ کے دوران ایک بٹ کوائن کی قدر 34 ہزار امریکی ڈالر کے برابر رہی، اس کرنسی کی قدر میں 2020 میں 300 فیصد اضافہ دیکھا گیا، عنقریب اسے مزید وسعت ملے گی۔

یاد رہے کہ 16 دسمبر 2020 کو تقریبا تین ہفتے قبل پہلی بار دنیا کی سب معروف کرپٹوکرنسی نے 20 ہزار ڈالرز کی حد کو عبور کیا تھا۔ گزشتہ سال کے آخری ایام 27 دسمبر کو بٹ کوائن نے 28 ہزار ڈالرز کی حد کو عبور کیا تھا تاہم 28 دسمبر کو وہ کچھ کم ہوکر 26 اور 27 ہزار ڈالرز کے درمیان آگئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں