اشتہار

سنسان گلی میں‌ کھڑی موٹرسائیکل خود بہ خود چلنے لگی، پراسرار ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

غیر مرئی (انسانی آنکھ) کو نظر نہ آنے والی مخلوق کی موجودگی کے بارے میں اگر کسی کو علم ہوجائے تو وہ خوف کے عالم میں مبتلا ہوجاتا ہے جو ایک فطری عمل ہے۔

انٹرنیٹ پر آئے روز ایسی ویڈیوز سامنے آتی ہیں جن میں پراسرار مخلوق کی موجودگی کے حوالے سے دعویٰ کیا جاتا ہے، عام طور پر ایسی ویڈیوز میں بے جان اشیا کی پراسرار حرکت یا سفید دھواں نظر آتا ہے۔

ان دنوں انٹرنیٹ پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جو سی سی ٹی وی فوٹیج میں گزشتہ برس تیس دسمبر کو ریکارڈ ہوئی۔

- Advertisement -

انٹرنیٹ پر وائرل ہونےوالی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک گلی میں کھڑی موٹرسائیکل اچانک چلنے لگی اور موڑ کاٹتے ہوئے گر گئی۔

یہ بھی دیکھیں: گھر کے گارڈن میں پراسرار ’جن‘ کا بچہ، ویڈیو وائرل

یہ بھی دیکھیں: بلی کے ساتھ جن، ویڈیو وائرل

اس ویڈیو کے ساتھ صارف نے ہندی زبان میں جملہ لکھا جس کا اردو ترجمہ کچھ یوں بنتا ہے : ’موٹر سائیکل میں کس کی روح داخل ہوگئی‘۔

ویڈیو دیکھیں

اس ویڈیو کو اب تک 7 ہزارسے زائد صارفین دیکھ چکے جن میں سے کچھ نے اسے ترمیم شدہ (ایڈیٹ) قرار دیا جبکہ چند ایسے تھے جنہوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج پر یقین کیا اور اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا بھی بتایا۔

کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ’ہوسکتا ہے یہ کوئی مخلوق ہی ہو‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں