تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

نہر میں‌ نظر آنے والی چیز کیا تھی؟ سچا واقعہ

امریکی ریاست فلوریڈا کے جنوبی علاقے کے رہائشی شہری نے گھر کے قریب موجود نہر میں مگر مچھ دیکھ کر محکمہ جنگلی حیات کو واقعے سے متعلق آگاہ کیا۔

یو پی آئی کی رپورٹ کے مطابق فلوریڈا کے جنوبی علاقے پلانٹیشین سے محکمہ وائلڈ لائف کو کال موصول ہوئی جس میں شہری نے بتایا کہ اُس نے جاکرانڈا کی کمیونٹی جھیل میں مگر مچھ دیکھا ہے۔

شہری نے بتایا کہ وہ اس سے قبل بھی مگر مچھ کو متعدد بار دیکھا چکا ہے، جو تقریباً دس فٹ لمبا ہے۔

شہری نے یہ بھی بتایا کہ ابھی تک مگر مچھ نے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا مگر ہم اس کی وجہ سے خوفزدہ ہیں، لہذا اسے یہاں سے زندہ پکڑ کر لے جائیں۔

مزید پڑھیں: مگرمچھ کا مٹر گشت، ویڈیو سامنے آگئی

کال موصول ہونے کے بعد فلوریڈا فش اور محکمہ وائلڈ لائف کے حکام نے اس بات پر مشورہ کیا کہ اگر مگرمچھ کی خوراک کا خیال رکھا جائے تو یہ کسی نقصان کا باعث نہیں بنے گا اور اس کی وجہ سے دیگر آبی حیات محفوظ رہیں گی۔

شہری کے مسلسل اصرار کے بعد محکمہ وائلڈ لائف کے ماہرین نے مگر مچھ کو ریسکیو کر  کے اسے دوسرے محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔ رضاکاروں نے ریسکیو کے بعد اس کی لمبائی ناپی تو یہ تقریباً دس فٹ کا تھا۔

Comments

- Advertisement -