تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

رواں برس سے ہی مصنوعی دل کی فروخت کا امکان

پیرس: فرانسیسی ماہرین نے انسانی زندگیاں محفوظ بنانے کے لیے مصنوعی دل تیار کیا، جس کی فروخت کے حوالے سے اب اچھی خبر سامنے آئی ہے۔

تین برس قبل فرانس کی کمپنی نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے جدید انسانی مصنوعی دل تیار کرلیا ہے، جو لتیم آئن بیٹری کی مدد سے چلتا ہے اور یہ انسان کی زندگی کو محفوظ بناسکتا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق اب کمپنی نے اس دل کے عام استعمال کی منظوری کے لیے یورپین سیفٹی میں درخواست دائر کی ہے ، جیسے ہی وہاں سے منظوری ملتی ہے اس دل کو مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ رواں سال کے پہلے سہ ماہی تک اجازت مل جائے گی جس کے بعد یہ مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

انسانی دل کو  پہلے مرحلے میں صرف یورپ میں فروخت کیا جائے گا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ دل اُن تمام لوگوں کے لیے بہت فائدے مند ثابت ہوگا جو قلب کے سنگین عاضے میں مبتلا ہیں یا اُن کے دل نے کام کرنا کم کردیا ہے، اس کے نصب ہونے کے بعد ان کی تکالیف کم ہوسکتی ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس دل کو ٹرانسپلانٹ کے ذریعے لگایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: مصنوعی مچھلی کا گوشت مارکیٹ میں آنے کے لیے تیار

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب: مصنوعی تنفس کے آلات تیار کرنے والی فیکٹری کا افتتاح

کمپنی کے مطابق مصنوعی دل کی تیاری کے حوالے سے گزشتہ پچیس برسوں سے کام جاری تھا، طبی و تحقیقی ماہرین نے اس کا ہر  پہلو  سے بغور  مشاہدہ کیا، جس کے بعد اب اسے منظوری کے لیے یورپین ریگولیٹری کے پاس بھیجا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مصنوعی دل بالکل اصلی دل کی طرح کام کرے گا، یعنی اس کی دھڑکن اُسی طرح ہوگی اور وہ خون کی روانی کو بھی یقینی بنائے گا، جبکہ مانیٹرنگ کے لیے اس کو اسکرین سے جوڑا جائے گا، جسے کمر پر بیلٹ کے ساتھ باندھا جاسکتا ہے۔

اس دل میں جدید سینسر نصب کیے گئے ہیں جو خون کی روانی کو بہتر بنانے میں مدد گار ثابت ہوں گے جبکہ یہ ہائیڈرولک سسٹم پر بنایا گیا ہے تاکہ لچک کو برقرار رکھا جاسکے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کی بیٹری کو مخصوص مدت کے بعد تبدیل کیا جاسکے گا۔

Comments

- Advertisement -