نئی دہلی: عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سینیٹائزر کا استعمال کیا جاتا ہے لیکن بھارت میں سرکاری افسر پانی کی بوتل سمجھ کر سینیٹائزر پی گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں رمیش پوار نامی سرکاری افسر بجٹ کمیٹی اجلاس کے دوران پانی کی بوتل سمجھ کر غلطی سے سینیٹئائزر پی گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رمیش پوار بجٹ کی دستاویز دکھانے کے بعد جیسے ہی کرسی پر براجمان ہوتے ہیں تو وہ پانی سمجھ کر سینیٹائزر پی جاتے ہیں۔
رمیش پوار کو جیسے ہی احساس ہوا کہ یہ سینیٹائزر ہے تو انہوں نے فورا ہی اسے اگل دیا اور مسکرا کر ادھر ادھر دیکھنے لگے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رمیش پوار برہمنبئی میونسپل کارپوریشن میں ڈپٹی کمشنر کے عہدے پر براجمان ہیں۔
مذکورہ واقعہ مغربی بھارت کی ریاست مہاراشٹر ممبئی میں ایک بجٹ میٹنگ کے دوران پیش آٰیا تھا۔