راولپنڈی: جنوبی افریقی فاسٹ بولر کاگیسو ربادا نے پی ایس ایل کھیلنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ فاسٹ بولر کاگیسو ربادا نے کہا کہ پہلی بار پاکستان آکر بہت اچھا لگ رہا ہے، پاکستان میں سپر لیگ بھی کھیلنے کی خواہش ہے۔
ربادا کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں مصروفیات کی وجہ سے انہیں پی ایس ایل کھیلنے کا موقع نہیں مل سکا لیکن ایک دن وہ پاکستان سپر لیگ ضرور کھیلیں گے۔
جنوبی افریقی فاسٹ بولر نے کہا کہ تماشائیوں کے بغیر کھیلنا مختلف تجربہ ہے، انہیں پہلی بار پاکستان اکر کھیلنا اچھا لگ رہا ہے۔
کاگیسو ربادا نے کہا کہ پاکستان کی کنڈیشن برصغیر کے دوسرے ممالک جیسی ہیں لیکن اس سیریز کو تاریخی اہمیت حاصل ہے، خوشی ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کھیل رہا ہوں۔
فاسٹ بولر نے بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم بہترین کھلاڑی ہیں انہوں نے ابھی کوہلی یا ولیم سن کی طرح زیادہ میچز نہیں کھیلے لیکن ان میں کامیاب بیٹسمین بننے کی صلاحیت موجود ہے۔
ربادا نے کہا کہ اگر پاکستانی بولنگ کوچ وقار یونس سے ملنے کا موقع ملا تو وہ ان کے تجربے سے سیکھنے کی کوشش کریں گے۔