تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

معصوم بچی ‘واٹرسلائیڈ’ میں صحیح سلامت گئی لیکن ۔۔۔۔۔۔۔ والدین پر قیامت ٹوٹ پڑی

واشنگٹن: امریکا میں سوئمنگ پول کا واٹر سلائیڈ 10 سالہ بچی کی موت کی وجہ بن گیا، کمسن کی تیراکی کے لیے زندگی کی پہلی سلائیڈنگ آخری ثابت ہوئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست مچھی گن سے تعلق رکھنے والا ایک خاندان سیروتفریح کے لیے واٹر پارک گیا ان کے ہمراہ معصوم بچی بھی تھی، اسے سلائیڈنگ کا بہت شوق تھا، زندگی میں پہلی بار واٹرسلائیڈ کا موقع ملنے پر وہ خوشی سے پھولے نہیں سما رہی تھی۔

یہ کوئی نہیں جانتا تھا کہ بچی کی پہلی سلائیڈنگ زندگی کی آخری ثابت ہوگی۔ بدقسمتی سے بچی کو دل کا عارضہ(لانگ کیو ٹی سینڈروم) لاحق تھا، جیسے ہی اس نے سلائیڈنگ کی اسے ہارٹ اٹیک ہوگیا۔

Image result for Girl dies halfway down water slide from heart attack

رپورٹ کے مطابق 83 میٹر طویل واٹر سلائیڈ میں بچی صحیح سلامت گئی لیکن جب پانی میں لوٹی تو اس کی حالت غیرتھی۔ واٹرسلائیڈ اور ہارٹ اٹیک بچی کی موت کی وجوہات بن گئے۔

یہ افسوس ناک واقعہ سال 2018 میں پیش آیا تھا لیکن ان کے والدین کے لیے یہ غم آج بھی تازہ ہے۔ سلائیڈنگ کے دوران ہارٹ اٹیک کے بعد بچی کئی دنوں تک اسپتال میں زیرعلاج بھی رہی لیکن پھردم توڑ گئی۔

Comments

- Advertisement -