جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

سعودی شہزادہ انتقال کرگئے

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے شہزادہ مشہور بن مساعد بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کرگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی ایوان شاہی نے بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ شہزادہ مشہور بن مساعد بن عبدالعزیز دار فانی سے کوچ کرگئے، ان کی نماز جنازہ آج ریاض میں ادا کی جائے گی۔

شہزادہ مشہور بن مساعد بن عبدالعزیز کی تدفین ریاض کے قبرستان میں کی جائے گی۔

- Advertisement -

ایوان شاہی نے متوفی کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی شہزادہ ترکی بن ناصر بن عبدالعزیز السعود انتقال کر گئے

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سعودی شہزادے ترکی بن ناصر بن عبد العزیز السعود بھی 72 سال کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔

ترکی بن ناصر کی نماز جنازہ اتوار کو مملکت کے دارالحکومت ریاض میں ادا کی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں