اشتہار

بی جے پی کی پریانکا گاندھی کو نقصان پہنچانے کی کوشش؟ گاڑی کو حادثہ

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت کی دوسری بڑی سیاسی جماعت کانگریس کی اہم رہنما کی  گاڑی کو خوفناک حادثہ پیش آیا جس کا الزام بھارتیہ جنتا پارٹی پر عائد کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کانگریس کی قومی جنرل سیکریٹری پریانکا گاندھی قافلے کی صورت میں دہلی سے رام پور جارہی تھیں کہ اسی دوران ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ میں قومی شاہراہ پر اُن کے ساتھ حادثہ پیش آیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پریانکا گاندھی  ریاسی صدر اجے کمار اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ بھارتی پولیس کے تشدد سے ہلاک ہونے والے کسان رہنما نوریت سنگھ کے اہل خانہ سے تعزیت کے لیے جارہے تھے۔

- Advertisement -

پریانکا گاندھی کا قافلہ جب امروہہ کے علاقے زویا کے قریب پہنچا تو بے جے پی کے رہنما ویندر چوہدری کی گاڑی نے قافلے میں‌ شامل کار کو ٹکر ماری جس کے بعد کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں اور انہیں نقصان پہنچا۔

مزید پڑھیں: مطالبات منظور نہ ہوئے تو!! کسان رہنماؤں نے مودی حکومت کو بڑی دھمکی دے دی

ضلعی نائب صدر رویندر چوہدری کی گاڑی پرشانت نامی شخص چلا رہا تھا اور حادثے کے وقت وہ موجود نہیں تھے۔ حادثے کے بعد پریانکا گاندھی رام پور کے لئے روانہ ہوئیں اور انہوں نے کسان کے اہل خانہ سے ملاقات کر کے تعزیت کی۔

پولیس نے حادثہ کے نتیجے میں تباہ ہونے والی گاڑیوں کو قبضے میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔

اس حادثے کے حوالے سے کانگریس کے ریاستی سکریٹری سچن چودھری نے بی جے پی رہنماؤں پر سنگین الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حادثہ جان بوجھ کر انجام دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں