جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کسانوں کی حمایت پر بھارت میں مقدمہ، گریٹا نے خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ نے کسانوں کی حمایت پر بھارت میں درج ہونے والی ایف آئی آر کے بعد خاموشی توڑ دی۔

سویڈن سے تعلق رکھنے والی نوجوان رہنما گریٹا تھنبرگ نے بھارت میں متنازع زرعی قوانین کے خلاف گزشتہ دو ماہ سے احتجاج کرنے والے مظاہرین سے اظہار یک جہیتی کرتے ہوئے ایک ٹویٹ کیا تھا۔

اس ٹویٹ کے بعد اُن کے خلاف دہلی میں ایف آئی آر درج کی گئی۔

- Advertisement -

گریٹا نے اس ایف آئی آر کے اندراج کے بعد خاموشی توڑتے ہوئے ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسانوں کی حمایت کے سلسلے کو جاری رکھیں گی۔

مزید پڑھیں: بھارتی حکومت کی بوکھلاہٹ، گریٹا کیخلاف اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی

انہوں نے لکھا کہ ’میں کسانوں کے ساتھ کھڑی ہوں اور کسی کی کوئی دھمکی مجھے حمایت سے نہیں روک سکتی‘۔

گریٹا نے لکھا کہ ’پرامن کسان مظاہرین کے ساتھ ہوں، کوئی بھی نفرت، دھمکی اس حمایت کو تبدیل نہیں کرسکتی‘۔

اس سے قبل گریڈا نے جو ٹویٹ کیا تھا اُس کو بھارتی حکام نے اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے دفعہ 153 اے، 120 بی کے تحت ایف آئی آر درج کی۔

  واضح رہے کہ  گذشتہ روز   امریکی گلوکارہ ریانا نے کسانوں پر تشدد سے متعلق مضمون کو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہم اس بارے میں بات کیوں نہیں کرتے، جیسے ہی ریانا کی ٹویٹ سامنے آئی ، ہندو توا کی بی جے پی (بھارتیہ جنتا پارٹی) کے حامی ان کے خلاف سوشل میڈیا پر سرگرم ہوگئے تھے۔

امریکی پاپ گلوکارہ ریانہ کے بعد سویڈش ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ نے بھارتی کسانوں سے اظہار یک جہتی کیا تھا، انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ بھارتی حکومت کے متنازعہ زراعت کے قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں سے اظہار یکجہتی کرتی ہیں اور احتجاجی کسانوں کے ساتھ ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں