کراچی :شہر کے مختلف علاقوں سر چ آپریشن میں ٹارگٹ کلرز سمیت چونتیس افراد گرفتار کر لئے گئے جبکہ پولیس اور رینجرز کی مختلف کارروائیوں میں گینگ وار کا ایک ملزم مارا گیا۔
کراچی میں بڑھتے ہو ئے جرائم کے ساتھ پولیس اور رینجرز کی کارروائیوں میں بھی تیزی آگئی، پولیس زرائع کے مطابق فرنٹیئر کالونی، پیرآباد اور قصبہ کالونی میں پولیس نے سرچ آپریشن میں 30مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا۔
یونی ورسٹی روڈ پر پولیس نے موٹر سائیکل سوار دو مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی، جوابی فائرنگ میں دونوں ملزمان زخمی ہوگئے، جنھیں پولیس نے گرفتار کرکے اسلحہ بر آمد کرلیا۔
لیاری بہار کا لونی میں خفیہ اطلاع پر پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کاروائی میں لیاری گینگ وار کا ایک ملزم مارا گیا، پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کا تعلق بابا لاڈلا گروپ سے ہے، قصبہ کا لونی میں رینجرز کی کارروائی میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا، رینجرز زرائع کے مطابق ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔