تازہ ترین

گوادر کے بعد پاکستان کے ایک اور گراؤنڈ کی تصاویر وائرل

کراچی: گوادر کرکٹ گراؤنڈ کے بعد پاکستان کے ایک اور گراؤنڈ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں سوشل میڈٰیا پر گوادر کے خوبصورت کرکٹ اسٹیڈیم کا چرچا رہا جس کی خوبصورتی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سمیت دنیائے کرکٹ کو اپنے سحر میں جکڑ لیا تھا۔

اب پاکستان کے ایک اور گراؤنڈ کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں جس سے متعلق کہا جارہا ہے کہ یہ گراؤنڈ گلگت بلتستان کی وادی نگر میں موجود ہے۔

قدرتی نظاروں کے درمیان موجود کرکٹ میدان کی خوبصورتی نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آئی سی سی نے چیلنج کیا تھا کہ گوادر کرکٹ اسٹیڈیم سے خوبصورت اسٹیڈیم ہے تو بتایا جائے۔

جہاں صارفین نے بہت سے دیگر اسٹیڈیمز کی تصاویر شیئر کریں وہیں گلگت بلتستان میں موجود ایک خوبصورت گراؤنڈ کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

سابق فاسٹ بولر عمر گل نے پسان کے کرکٹ گراؤنڈ کی تصویر بھی شیئر کی ہے اور حکام سے اس کو مناسب کرکٹ اسٹیڈیم کے قیام کے لئے اپیل کی۔

Comments

- Advertisement -