تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

یوم کشمیر: نیویارک اسمبلی میں‌ قرارداد منظور، تشہیری مہم کا آغاز

نیویارک : امریکی شہریوں نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور 550 روز سے جاری لاک ڈاوٗن کے خلاف نیویارک میں ٹرکوں پر تشہیری مہم کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر پر قابض بھارتی انتظامیہ کے لاک ڈاوٗن کے 550 روز مکمل ہوچکے ہیں، لاک ڈاوٗن کے خلاف نیویارک کے شہریوں نے ٹرکوں پر تشہیری مہم شروع کردی۔

کشمیریوں پر ظلم و بربریت کے خلاف پیغامات ٹرکوں پر آویزاں کیے گئے اور ان ٹرکوں نے اقوام متحدہ سمیت امریکی محکمہ خارجہ کے دفتر کے باہر چکر لگاتے رہے۔

بھارتی ہائی کمیشن کی عمارت کے باہر بھی ٹرک چکر لگاتے رہے، اس دوران ڈیجیٹل اسکرین پر کشمیریوں پر جاری مظالم کی ویڈیوز اور تصاویر چلائی جاتی رہیں۔

دوسری جانب امریکی ریاست نیویارک میں پانچ فروری کو یوم کشمیر کے نام سے منسوب کیا اور اس حوالے سے گورنر نیویارک اینڈریو کومو اور ریاستی اسمبلی نے فرمان بھی جاری کیا۔

ریاستی اسمبلی نے اس حوالے سے قرار داد متفقہ طور پر منظور کی، جس کے بعد نیویارک یوم کشمیر منانے والی امریکا کی پہلی ریاست بن گئی۔

قونصل جنرل نیویارک عائشہ علی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور کشمیریوں کے حوالے سے پاکستانی کمیونٹی نے کلیدی کردار ادا کیا۔

Comments

- Advertisement -