اشتہار

لاڑکانہ: لاپتہ کمسن بچوں کی لاشیں گندے تالاب سے برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

لاڑکانہ: گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے دو ننھے بچوں کی لاشیں تالاب سے مل گئیں، ورثا نے بڑا الزام عائد کردیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق لاڑکانہ کی لہر کالونی سے دو سالہ غلام بادشاہ اور مشتاق فرید گزشتہ روز سے لاپتا تھے، آج دونوں ننھے بچوں کی لاشیں گندے تالاب سے ملیں، ننھے بچوں کی لاشیں ملنے پر گھر میں کہرام مچ گیا۔

بچوں کی لاشیں ملنے پر ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ بچوں کو قتل کرکے لاشیں تالاب میں پھینکی گئی، پوليس نے پوسٹ مارٹم کیلئے لاشیں اسپتال منتقل کردی ہیں جبکہ ورثا کی مدعیت میں مقدمے کا اندراج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ سولہ جنوری کو لاڑکانہ کے علاقے بھینس کالونی میں دلخراش واقعہ رونما ہوا تھا، جہاں ڈیڑھ سالہ بچی کھیلنے کے دوران پاؤں پھسلنے کے باعث گٹر میں جاگری تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  انتظامی غفلت یا حادثہ: ڈیڑھ سالہ بچی مین ہول میں گر کر جاں بحق

بچی کے گٹر میں گرنے کی اطلاع ملنے پر علاقہ مکین موقع پر پہنچے اور بچی کو جدوجہد کے بعد گٹر سے نکالا مگر اس وقت تک وہ انتقال کرچکی تھی، جس کی شناخت مدیحہ کے نام سے ہوئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں