تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

بھارت میں خوفناک حادثہ، 2 خواتین ہلاک، 11 زخمی

پٹہ: بھارتی ریاست بہار میں مسافر بس کو خوفناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو خواتین ہلاک جبکہ گیارہ زخمی ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست بہار کے ضلع نوادہ کے علاقے رجولی تھانے کی حدود میں اتوار کے روز بس کو حادثہ پیش آیا، جس میں دو خواتین کی موت ہوئی جبکہ گیارہ کے قریب زخمی ہوئیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق بس جھاڑ کھنڈ کے علاقے جمشید پور سے بہار جارہی تھی کہ نیشنل ہائی وے نمبر 31 میں واقع کارا کھونٹ گھاڑی کے مقام پر یہ تیزرفتاری کے باعث پلٹ گئی۔

اس واقعے میں بس پر سوار دو خواتین کی موت ہوگئی، جبکہ گیارہ زخمی ہوگئے۔ مرنے والوں کی شناخت ویریندر شرما کی اہلیہ کثم دیوی اور بہار شریف باشند محمد خورشید کی اہلیہ رخسانہ خاتون کے  ناموں سے ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ سب ہی زخمیوں کو رجولی سب ڈویژن اسپتال  منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے دو خواتین کی موت کی تصدیق کی جبکہ دیگر تین زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد  گھروں کو روانہ کیا گیا۔

ڈاکٹرز نے زخمی ہونے والے 9 مسافروں کو نوادہ صدر اسپتال منتقل کیا جہاں تمام لوگوں کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -