جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

سعودی عرب میں تعلیمی اداروں سے متعلق اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی قومی کمیٹی برائے نجی تعلیم و تربیت کے چیئرمین عبد العزیز الفہد کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کے پیش نظر نجی اسکولوں کے 45 فیصد طلبا کو سرکاری تعلمی اداروں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عدبالعزیز الفہد نے کہا کہ نجی کنڈر گارٹنز کے بھی 90 فیصد بچوں کو سرکاری اسکولوں میں منتقل کیا گیا، کورونا سے تعلمی شعبوں کو خطرات لاحق ہیں، اسی کے پیش نظر یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

سعودی عرب : بچے کہاں جائیں؟ نجی اسکولوں سے متعلق بڑا فیصلہ

- Advertisement -

انہوں نے خبردار کیا کہ وبا طویل مدت تک رہی تو تعلیمی سرگرمیوں پر اس کے تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے، موجودہ صورتحال میں نجی تعلیمی اداروں کا ضم ہونا سب سے موزوں انتخاب ہے تاکہ نقصانات رک سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں ایک ہزار چھ سو نجی تعلیم اور تربیت کی سہولتیں موجود ہیں۔

قومی کمیٹی برائے نجی تعلیم و تربیت کے چیئرمین نے مزید کہا کہ مذکورہ بالا تعداد کو کم کرکے ایک تہائی تک لانے کی کوشش کی گئی تاکہ وبائی صورت کو بھرپور انداز میں محدود کیا جاسکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں