اشتہار

سعودی عرب: گاڑی چلاتے ہوئے ڈرائیورز کو اس اصول پر عمل کرنا ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان طلال الشلھوب نے وضاحت کی کہ گاڑی میں بیٹھے تمام افراد کے لیے ماسک کا استعمال لازمی ہے لیکن کوئی تنہا ڈرائیونگ کررہا ہے تو اسے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے ترجمان سعودی وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ گاڑی میں ایک سے زائد لوگوں کی موجودگی پر ماسک کا استعمال لازمی ہے بصورت دیگر جرمانہ ہوگا۔

سعودی عرب: گاڑی مالکان اور ڈرائیورز کے لیے اہم خبر

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص اکیلا ڈرائیونگ کررہا ہے تو وہ اس کا پابند نہیں ہوگا تاہم اگر گاڑی چیک پوسٹ پر کھڑی ہو یا ڈرائیور سڑک پر موجود سیکیورٹی اہلکار سے بات چیت کررہا ہو تو ایسی صورت میں ماسک پہننا ہوگا، اس قاعدے پر عمل نہ کرنا ایس او پیز کی خلاف ورزی شمار کی جائے گی۔

طلال الشلھوب کا کہنا تھا کہ متعلقہ ادارے ایس او پیز پر عمل کرانے کے لیے پرعزم ہیں۔

دوسری جانب سعودی عرب میں مختلف شعبوں میں تفتیشی چھاپوں کے نتیجے میں 6200 سے زیادہ خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں، جبکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے 1504 ادارے سیل کیے گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں