جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پی ڈی ایم کےالزامات، ڈی جی آئی ایس پی آر کی سختی سے تردید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے  پی ڈی ایم کےالزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ سیاست کیساتھ پاک فوج کا کوئی تعلق نہیں ، فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے نجی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا پی ڈی ایم سے متعلق کچھ چہ مگوئیاں کی جارہی ہیں، فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے، کسی سے کوئی بیک ڈور رابطے نہیں کیے جارہے ہیں۔

میجرجنرل بابر افتخار  نے واضح کیا پھر کہتا ہوں فوج کو سیاست میں مت گھسٹیں، ، بغیر تحقیق کے الزام لگانا ٹھیک نہیں ، اس قسم کی قیاس آرائیوں کو بند ہوناچاہیے. ہم اپنے کاموں میں مصروف ہیں۔

- Advertisement -

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی بڑافریضہ ہےجوسرانجام دےرہےہیں، جو بھی ایسے بیانات دے رہےہیں ثبوت سامنے لائیں، بغیرکسی تحقیق کے بات نہیں کرنی چاہئے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر فواد چوہدری نےاے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کے حوالے سے کہا کہ ریاست کے اداروں کا اپنا اپنا کام ہوتاہے ، پاک فوج کےملک کیلئےکردارکی اہمیت سےانکار نہیں کیاجاسکتا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بیک ڈوررابطے کی تردید کردی ہے، پاک فوج اپنا کام کررہی ہے سیاستدانوں کو اپنا کام کریں۔

فواد چوہدری  کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان ، مریم نواز جان بوجھ کر فوج کو متنازع بنانے کی کوشش کرتے ہیں،پی ڈی ایم ایسے لوگ بھی ہیں جو متنازع سیاست نہیں کرتے۔

وفاقی وزیر نے کہا پی ڈی ایم کی پوری تحریک بچگانہ خیالات پر مبنی ہے، پی ڈی ایم سمجھتی ہے تقسیم کی سیاست سے ہی کامیابی ملے گی ، پی ڈی ایم آخری سانسیں لے رہی ہیں،سیاست ناکام ہوچکی ، پی ڈی ایم کاآگے بھی کوئی خاص کردار نہیں رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ فوج کے سیاست سے لاتعلق رہنے کےمؤقف کی حمایت کرنی چاہیے ، سیاستدان بھی اتنے جمہوری نہیں جتنے پاکستان کے جرنیل ہیں، پاک فوج ملک کیلئے سوچتی ہے اوراسے آگے لیکرجاناچاہتی ہے، پاک فوج بھی سمجھتی ہے ملک کے مسائل کا حل جمہوریت میں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں