معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہبازگل نے کہا ہے کہ صدارتی آرڈیننس پر بلاجواز تنقید کرنے والے دراصل اپنی ہارسےخائف ہیں۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل ننے کہا کہ سینیٹ الیکشن پرصدارتی آرڈیننس سپریم کورٹ کی رائےسے مشروط ہے اور سپریم کورٹ احکامات پرہی سینیٹ انتخابات کا طریقہ کار اپنایا جائےگا۔
ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ صدارتی آرڈیننس پر بلاجواز تنقید کرنیوالے دراصل اپنی ہارسےخائف ہیں سپریم کورٹ کے آج کےریمارکس اعتراض کرنےوالوں کے منہ پر طمانچہ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پیسوں کا استعمال کرکے ایک زرداری سب پر بھاری کا نعرہ لگانے کا موقع نہیں ملنے والا، مولانا، شریف ، زرداری جیسے کرپٹ کردارشفاف الیکشن میں رکاوٹ ہیں یہ کرپٹ عناصر حقیقی جمہوریت نہیں بلکہ بادشاہت کے قیام کے حامی ہیں۔