تازہ ترین

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

سعودی عرب: توکلنا ایپ کے صارفین کیلئے بڑی خبر

ریاض : سعودی حکام نے صارفین کی سہولت کےلیے توکلنا ایپ میں زیر کفالت افراد کا نام نظر نہ آنے کی صورت میں ایڈ کرنے کا طریقہ بھی بتادیا۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شہریوں کی صحت سے متعلق بتانے والی توکلنا ایپ انتظامیہ نے کہا ہے کہ اگر صارفین کو اپنے زیر کفالت افراد کا نام ایپ پر نظر نہ آئے تو اسے ایڈ کیا جاسکتا ہے۔

توکلنا انتظامیہ نے بتایا کہ ایپ میں مائی سروس کا آپشن موجود ہے جس پر کلک کرنے سے زیر کفالت اور اہل خانہ کا آپشن آئے گا۔

زیر کفالت فرد کا نام ایڈ کرنے کے لیے اس پر کلک کریں اور ناموں کی فہرست میں اگر نام نہیں ہے تو ایڈ کرکے ایکیٹو کے بٹن پر کلک کردیں، بعد ازاں اس کی صحت کی صورتحال بھی واضح ہوجائے گی۔

سعودی شہروں میں کورونا احتیاطی تدابیر کے حوالے سے لوگوں کو ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ وہ اپنے موبائل فونز پر’توکلنا‘ ایپ انسٹال کریں جس کے ذریعے صارف کی صحت کے بارے میں اہم معلومات اپ لوڈ کی جاتی ہیں تاکہ اس سے یہ معلوم ہو سکے کہ اکاؤنٹ ہولڈر کرونا وائرس میں مبتلا تو نہیں ہے۔

خیال رہے کہ حالیہ دنوں سعودی عرب کے سرکاری و نجی اداروں نے توکلنا ایپ دکھائے بغیر بازاروں اور پبلک مقامات میں داخلے پر بھی پابندی لگادی ہے جس کے باعث بہت سے لوگ توکلنا ایپ ڈاؤن لوڈ کر رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -