اشتہار

سعودی ایئرپورٹ پر حملہ، مسافر طیارے میں آگ لگ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

حوثی باغیوں کے سعودی عرب کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملے میں مسافر طیارے کو آگ لگ گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق جنوب مغربی شہر کے ابھا ایئرپورٹ کو حوثی باغیوں نے نشانہ بناتے ہوئے حملہ کیا جس ‏کے نتیجے میں ایک سویلین طیارے میں آگ بھڑک اٹھی جسے فوری کارروائی کر کے بجھا دیا گیا۔

عرب اتحاد نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے دہشتگردی اور جنگی جرم قرار دیا ہے۔ عرب اتحاد نے بیان میں ‏کہا ہے کہ بین الاقوامی اڈے کو نشانہ بنانے کی کوشش اور شہری مسافروں کی جان ومال کو خطرے میں ڈالنا ‏ایک جنگی جرم ہے۔

- Advertisement -

ترجمان عرب اتحاد بریگیڈیئر ترکی المالکی نے کہا کہ شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ اتوار اور پیر کے روز عرب اتحاد نے حوثی باغیوں کی جانب سے بارودی مواد سے لدے ڈرونز کو مار ‏گرایا تھا۔

امریکا، یو اے ای ، پاکستان اور عرب کونسل سمیت کئی ممالک نے سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید ‏مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ سعودی سرزمین پر حملوں کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں