اشتہار

جنوبی وزیرستان حملہ: وزیراعظم کا شہید فوجی جوانوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں جام شہادت حاصل کرنے والے جوانوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا میری تعزیت اور دعائیں جنوبی وزیرستان کے شہر میکین میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے چار بہادر فوجیوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں، بہادر فوجیوں کی شہادت پر لواحقین سے اظہار افسوس کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فورسز پر فائرنگ سے 4 جوان شہید ہوئے، فورسز کی جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

- Advertisement -

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں دہشت گردوں نے فورسز پر فائرنگ کی، دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 4 جوان شہید ہوئے، شہدا میں لانس نائیک عمران علی، سپاہی عاطف جہانگیر، سپاہی عزیز اور سپاہی انیس الرحمٰن شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فورسز پر فائرنگ، 4 جوان شہید

گذشتہ روز صدر عارف علوی نے بھی جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں سیکورٹی فورسز کی چوکی پرحملے کی شدید مذمت کی تھی، ایک بیان میں انہوں نے حملے میں چار فوجی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا، صدر نے سوگوار خاندانوں سے بھی ہمدردی کا اظہار کیا۔

اطلاعات ونشریات کی وزیر شبلی فراز نے بھی ایک ٹوئٹ میں جنوبی وزیرستان میں چار فوجی جوانوں کی شہادت کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا تھا۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں