اشتہار

عمان پہنچنے والے مسافروں کیلئے نئے قوائد وضوابط

اشتہار

حیرت انگیز

مسقط: عمان پہنچنے والے مسافروں کے لیے 7 دن کا قرنطینہ لازمی قرار دیا گیا ہے جس کے لیے کوئی بھی ہوٹل بک کرانے کی اجازت ہوگی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عمان کی متعلقہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سپریم کمیٹی نے عمان آنے والوں کے لیے سات دن کا قرنطینہ رکھا ہے اور اس کے لیے کوئی بھی ہوٹل بک کرانے کی اجازت ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق عمان میں سینٹر آف ریلیف اینڈ شیلٹر آپریشنز نے ہوٹلوں کی فہرست بھی اپ ڈیٹ کی ہے، مسافر فہرست سے متعلقہ حکام کے ساتھ ہم آہنگی کے ذریعے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔

- Advertisement -

عمان کا تاحکم ثانی سرحدیں بند رکھنے کا فیصلہ

عمانی حکومت کی جانب سے 7 دن کے قرنطینہ کا اعلان جمعرات کے روز سامنے آیا ہے۔ ملک میں کوروناوائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر سرحد کی بندش میں توسیع کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

دریں اثنا عمان میں عوامی مقامات بھی دو ہفتوں کے لیے بند کردیے گئے جبکہ نجی اور سرکاری شعبے کی عمارتوں میں آنے جانے والے لوگوں کی تعداد بھی محدود کردی گئی۔

خیال رہے کہ عمان نے کورونا کے بڑھتے کسیز سے پیشِ نظر احتیاطی تدابیر کے تحت تمام سرحدیں تاحکم ثانی بند کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم بیرون ملک موجود ہم وطنوں کی واپسی ایس او پیز سے مشروط ہے۔ مروجہ ضوابط پر عمل پیرا ہو کر عمانی شہری بری، بحری اور فضائی راستوں سے وطن لوٹ سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں