اشتہار

فلمی سین حقیقت بن گیا؛ سالوں بعد بچھڑے بہن بھائی مل گئے

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : فیس بک نے دہائیوں قبل بچھڑے جڑواں بہن بھائیوں کو دوبارہ ملوا دیا، جو ماضی میں ایک دوسرے کے ہم کلاس بھی تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پیدائش کے بعد بچھڑنے اور بڑھاپے میں ملنے کا واقعہ امریکی ریاست انڈیانا میں پیش آیا جہاں ایک 51 سالہ خاتون کیرن وارنر کو بچوں کو گود لینے کا ریکارڈ عام کیا گیا تو معلوم ہوا کہ ان کا ایک جڑواں بھائی بھی ہے۔

ایڈاپشن ریکارڈ کے عام ہونے کے بعد کیرن وارنر نے مختلف ایڈاپشن ویب سائٹس سے رابطہ کیا تاکہ اپنے جڑواں بھائی کا پتہ چلا سکیں لیکن کچھ ہاتھ نہ آیا کیونکہ کیرن وارنر کے پاس اپنے بھائی سے متعلق کچھ بھی معلومات نہیں تھی۔

- Advertisement -

اپنے جڑواں بھائی کو تلاش کرتی کیرن وارنر ایک دن بے انتہا خوش ہوئیں جب مقامی ووٹنگ لسٹ میں تین ووٹرز کے نام دیکھے جن کی تاریخ پیدائش کیرن وارنر کی تاریخ پیدائش سے ملتی تھی۔

ان تین افراد کی فہرست میں تیسرا نام مائیک جیک مین تھا اور جیک مین ہائی اسکول میں کیرن وارنر کے ہم کلاسی بھی رہ چکے ہیں اور ساتھی کچھ روز قبل دونوں کی فیس بک پر دوبارہ ملاقات ہوئی تھی۔

وارنر نے بتایا کہ جیک مین نے فیس بک پر میسج بھیجا کہ شاید ہم دونوں آپس میں جڑواں بہن بھائی ہوں، جس پر ہم نے اپنا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا۔

کیرن وارنر کہتی ہیں کہ ہم دونوں بھائی بہن روزانہ فیس بک پر باتیں کرتے ہیں اور ہفتے تین سے چار مرتبہ ضرور ملتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں