اشتہار

میٹرک کے امتحانات کب ہوں گے؟ تاریخ کا اعلان ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی حتمی تاریخوں کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام میٹرک امتحانات 4 مئی سے شروع ہوں گے جبکہ انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 12 جون 2021 سے شروع ہوں گے۔

میٹرک کے امتحانات تیس روز میں لئےجائیں گے،نتائج کا اعلان 31 اگست کو ہوگا، اسی طرح انٹر میڈیٹ کا سالانہ امتحان 12 جون سے شروع ہوگا، یہ امتحان بھی تیس روز میں لیا جائے گا، انٹر کے نتائج کا اعلان 30 ستمبر کو کیا جائے گا۔

- Advertisement -

دوسری جانب میٹرک کے طلبا کیلئے ایک اور مشکل کھڑی ہوگئی،سالانہ امتحانات 2021 کیلئے پرچہ جات اسمارٹ سلیبس کے مطابق تیار نہیں ہونگے، کچھ سوالات اسمارٹ سلیبس سے باہر سے بھی دیئےجائیں گے، لاہور بورڈ نے سوالات سے متعلق گائیڈ لائنز ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیں۔

لاہور بورڈ کا کہنا ہےکہ تمام ادارہ جات، اساتذہ کرام، والدین او رطلبا و طالبات اسمارٹ سلیبس کا جائزہ لے لیں، مذکورہ گائیڈ لائن کے مطابق 2021 کا امتحان لیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں