اشتہار

چینی فلم نے ایوینجرز اینڈ گیم کو ٹکر دے دی، ریکارڈ پاش پاش

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: چینی فلم نے دنیا میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم ایوینجرز اینڈ گیم کا اہم ترین ریکارڈ توڑ دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین میں نئے قمری سال کے موقع پر نئی فلم ‘ڈیٹیکٹو چائنا ٹاؤن3’ ریلیز ہوئی جس نے ایوینجرز اینڈ گیم کی آمدنی کا ایک بڑا ریکارڈ پاش پاش کردیا۔

رپورٹ کے مطابق فلم کے ریلیز ہونے کے بعد ایک ہفتے کے دوران کسی بھی ایک ملک میں سب سے زیادہ بزنس کرنے کا ریکارڈ ایونیجرز اینڈ گیم کے پاس تھا جسے چینی فلم نے اپنے نام کرلیا۔

- Advertisement -

ایوینجرز اینڈ گیم نے امریکا میں پہلے ہفتے میں 35 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کا بزنس کیا تھا جبکہ ڈیٹیکٹو چائنا ٹاؤن3 نے اسی دورانیے میں 39 کروڑ 85 لاکھ ڈالرز کمائے، اس نے ڈیٹیکٹیو چائنا ٹاؤن 2 کے مقابلے میں ڈھائی گنا زیادہ بزنس کیا۔ ڈیٹیکٹیو چائنا ٹاؤن 2 نے سال 2018 میں 15 کروڑ 60 لاکھ کا بزنس کیا تھا۔

ڈیٹیکٹو چائنا ٹاؤن3 نے ایک دن کے دوران کسی ایک ملک میں سب سے زیادہ پیسے کمانے کا بھی ریکارڈ اپنے نام کیا۔

یہ فلم ایک معمہ حل کرنے کے گرد گھومتی ہے جس میں ایک نوجوان(لیو ہاؤرن) اور اس کے انکل(وانگ باؤ چیانگ) جرائم کو حل کرنے کے لیے کوشیاں رہتے ہیں۔

توقع کی جارہی ہے یہ فلم مجمومی طور پر 60 سے 80 کروڑ ڈالرز کا بزنس کرسکتی ہے۔ اور اگر کمانے کی رقم 93 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز بن گئی تو یہ اسٹار وارز دی فورس اویکن کا بھی ریکارڈ توڑ ڈالے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں