تازہ ترین

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

زہریلے سانپ نے کھلبلی مچا دی

برلن: یورپی ملک جرمنی میں زہریلے سانپ نے ہر طرف افراتفری مچا دی جس کے باعث ایک ہی عمارت کے دس اپارٹمنٹس کو خالی کرانا پڑگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کے بڑے شہر کولنگ میں ایک رہائشی عمارت کے اپارٹمنٹ سے زہریلا سانپ فرار ہوگیا جس کی وجہ سے 10 اپارٹمنٹس کو خالی کرانا پڑا۔

ریسکیو عملے نے دس اپارٹمنٹس کے رہائشیوں سے اپیل کی کہ وہ عارضی طور پر جگہ خالی کریں تاکہ کورل نامی سانپ کو تلاش کیا جاسکے، بعد ازاں تین گھنٹے کے طویل آپریشن کے بعد کورل کو ڈھونڈ لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق زہریلا سانپ شیشے کے جار میں موجود تھا جہاں سے وہ اچانک ہوا۔ تلاش کے دوران ریسکیو عملے نے کھانے کے ڈبے کے پاس سے کورل کو پکڑا، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

محکمہ جنگلات کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقی نسل کے کورل سانپ کی گمشدگی کی اطلاع ہمیں صبح ملی، ٹیم نے جائے وقوع پر پہنچ کر تین گھنٹے تلاش کیا جس کے بعد انہیں کامیابی ملی۔

Comments

- Advertisement -