اشتہار

ایرانی صدر کا امریکا کو دوٹوک پیغام‏

اشتہار

حیرت انگیز

ایران کے صدر حسن روحانی نے دو ٹوک اعلان کیا ہے کہ امریکا عائد کردہ پابندیاں ختم کرتا ہے تو ایران اپنے ‏وعدوں پر عملدرآمد شروع کر دے گا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق صدر حسن روحانی نے یہ بات قطر کے وزیر خارجہ محمد عبدالرحمن آل ثانی سے ہونے ‏والی ملاقات میں کہی۔ ملاقات میں علاقائی چیلنجز اور سلامتی کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر ‏تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور سیاحتی شعبوں میں فروغ کے لیے تعاون اور تعلقات میں توسیع ‏پر آمادگی کا اظہار کیا۔صدر حسن روحانی نے کہا کہ علاقائی ممالک کی ترقی اور پیش رفت کے لیے خطے میں ‏امن و صلح اہم ہے۔

- Advertisement -

اگر امریکہ پابندیاں ختم کردےگا توایران اپنے وعدوں پر دوبارہ عمل شروع کردے گا

ایرانی صدر نے واضح کہا کہ اگر امریکا کی نئی حکومت سیکورٹی کونسل کی قراردادوں پر عمل کرتی ہے اور تہران ‏پر لگائی گئی پابندیاں ختم کرتی ہے تو ایران بھی کیے گئے وعدوں پر دوبارہ عمل شروع کر دے گا۔

صدر نے کہا کہ ایرانی حکومت اگر جوہری معاہدے میں واپس آنا چاہتی ہے تو اسے ایران پر لگائی گئی پابندیاں ‏اٹھانی ہوں گی، مشترکہ جوہری معاہدے کی روشنی میں پابندیاں ختم کی گئیں تو ہم بھی وعوں کو پورا کریں ‏گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں