اشتہار

’ماوٗس منسٹر‘ کا لقب پانے والا سرکاری بلا، وزیراعظم آفس سے ریٹائر

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانوی وزیر اعظم کے دفتر میں تعینات چیف ماوٗسر بلا دس سال ناقابل فراموش خدمات انجام دینے کے بعد ریٹائر ہوگیا۔

سرکاری ملازمین کے مدت ملازمت مکمل ہونے کے بعد ریٹائر ہونا آپ نے دیکھا ہوگا لیکن برطانیہ میں ایک بلا وزیراعظم ہاوٗس میں تعینات بلا مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائر ہوا ہے۔

جی ہاں یہ کوئی معمولی بلا نہیں بلکہ وزیر اعظم ہاوٗس کا چیف ماوٗسر ہے، جسے دس برس قبل 4 سال کی عمر میں چوہوں کا شکار کرنے کےلیے تعینات کیا گیا تھا۔

- Advertisement -

اس بلے کا اصل نام کو لیری ہے لیکن چوہوں میں بیٹھی بلے کی دہشت اور پہلا مشن کامیابی سے مکمل کرنے پر اسے چیف ماوٗسر کا لقب دیا گیا تھا۔

لیری کو 10 سال قبل اس وقت تعینات کیا گیا تھا جب وزیر اعظم آفس کے قریب سیاہ رنگ کا ایک بڑا اور موٹا چوہا دیکھا گیا۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق لیری کو برطانیہ کے تین وزرائے اعظم کے ساتھ کام کرنے کا اعزاز بھی حاسل ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لیری کو لاوارث کتوں اور بلیوں کےلیے بنائے گئے شیلڑ ہوم سے لایا گیا تھا۔

لیری دنیا بھر کے میڈیا کے لیے بھی کسی سلیبرٹی سے کم نہیں اور رپورٹس کے دروان اس کے لیے ’ماؤس منسٹر‘ کی اصطلاح بھی استعمال کی جاتی ہے۔

خیال رہے کہ لیری کا ایک ٹوئٹر اکاوٗنٹ بھی ہے جہاں لیری کے چاہنے والوں کی تعداد 45 ہزار ہے، اکاوٗنٹ پر لیری کے چاہنے والوں کےلیے تصویروں کے علاوہ متعدد رپورٹس بھی شیئر کی جاتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں