اشتہار

کولن انگرام ” کراچی کنگز” کا دوبارہ حصہ بننے پر بے حد خوش

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے کولن انگرام ایک بار پھر "چیمپئن کراچی کنگز” کا حصہ بننے پر بے حد خوش ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کولن انگرام نے کہا کہ پی ایس ایل کا سفر کچھ سال پہلے شروع کیا تھا، اور کراچی کنگز کا حصہ بنا، ایک بار پھر کراچی کنگز کو دوبارہ جوائن کرنے پر کافی خوش ہوں، اور جلد از جلد نئے کھلاڑیوں کیساتھ ہم آہنگ ہونا چاہتا ہوں۔

کراچی کنگز کے کھلاڑی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل سکس ہمارے لیے ایک زبردست ثابت ہوگا، کیونکہ کراچی کنگز نے گزشتہ ایڈیشن کی ٹرافی جیتی ہوئی ہے، جس کے باعث کراچی کنگز ایک بڑا برانڈ بن چکا ہے۔کولن انگرام نے بتایا کہ کراچی سے مجھے کافی محبت ملی، یہاں آنے کے کافی پیغام موصول ہوتے رہتے تھے، امید ہے کہ نئے سیزن میں اچھی اننگز کھیل کر شائقین کرکٹ کا دل خوش کروں۔

- Advertisement -

ماضی کا تذکرہ کرتے ہوئے کراچی کنگز کے کھلاڑی کا کہنا تھا کہ میرا تعلق کرکٹ گھرانے سے ہے، میں نے اپنے والد کو کھیلتے دیکھ کر کرکٹ شروع کی، والد کی غیر موجودگی میں والدہ مجھے پریکٹس کراتی تھی۔

ہرشل گبز کی بطور کوچ کراچی کنگز پر کولن انگرام کا کہنا تھا کہ ہرشل گبز کی کوچنگ کے حوالے سے سن چکا ہوں، گبز کی کرکٹ سوچ کراچی کنگز کو ایک مختلف ٹیم بنادے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  کمنٹری کے نامور ستارے بھی پی ایس ایل سیزن6 کا حصہ بن گئے

خصوصی گفتگو میں کولن انگرام کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کیجانب سے سنچری بنانا یادگار لمحہ تھا، کیرئیر کی پانچویں اور کراچی کنگز کیلئے دوسری سنچری بنانا مقصد ہے،خواہش کہ اچھی کرکٹ کھیلتے ہوئے جیت میں کردار ادا کروں۔

کولن انگرام کا کہنا تھا کہ کچھ شائقین کا اسٹیڈیم آنا بھی اہمیت کا حامل ہے، بیس سے تیس فیصد شائقین کرکٹ کی آواز جوش بڑھا دیگی، ساتھ ہی شائقین کرکٹ کو یقین پیغام دونگا کہ کرونا کے پیش نظر وہ ایس او پیز کا خیال کریں، شائقین کم تعداد میں ہونگے، لیکن میچز دیکھنے کا مزہ ضرور آئیگا۔

Comments

اہم ترین

علی حسن
علی حسن
علی حسن اے آروائی نیوز سے اسپورٹس رپورٹر کی حیثیت سے وابستہ ہیں اور کھیلوں کے معاملات میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں

مزید خبریں