جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

کمنٹری کے نامور ستارے بھی پی ایس ایل سیزن6 کا حصہ بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن 6 میں کمنٹری کے لیے نامور ملکی اور غیر ملکی کمنٹیٹرز کو پینل میں شامل کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک بار پھر پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے لیے نامور ملکی اور غیر ملکی کمنٹیٹرز کو پینل میں شامل کیا ہے تاکہ کرکٹ فینز ٹی وی پر براہ راست میچز سے بھرپور لطف اندوز ہو سکیں۔

پی سی بی کے کمنٹری پینل میں رمیز راجا، بازید خان، سائمن ڈول ڈومینک کارک، ایلن ولکنز، ڈینی موریسن، جے پی ڈومینی، پومی امیبنگوا، ثنامیر اور عروج ممتاز شامل ہیں۔‏ پی ایس ایل سے شہرت حاصل کرنے والی زینب عباس اس سال بھی پریزنٹر کے فرائض سرانجام دینگی، دل چسپ تبصروں کے باعث مقبول سابق کرکٹر سکندر بخت اور طارق سعید اردو میں کمنٹری کریں گے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں:  پی ایس ایل 6: شائقین کرکٹ کا انتظار ختم، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فائیو میں معروف کرکٹر جونٹی روڈز بھی شامل تھے، تاہم ناگزیر وجوہات کے باعث اس بار وہ پی ایس ایل کا حصہ نہ بن سکے۔

ایونٹ کے لیگ میچز 20 فروری سے 16 مارچ تک کراچی اور لاہور میں جاری رہیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں