اشتہار

بھارت : خاتون کے ساتھ ظالمانہ سلوک، ویڈیو دیکھنے والوں کے دل دہل گئے

اشتہار

حیرت انگیز

گونا : عورت ذات کی اس قدر تضحیک شاید ہی کسی اور معاشرے میں کی جاتی ہو جتنی کہ بھارت میں کی جاتی ہے، خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی اور گھریلو تشدد کے سنگین واقعات آئے دن میڈیا کی خبروں میں نظر آتے ہیں۔

ایک ایسا ہی واقعہ بھارت کی ریاست مدھیا پردیش کے علاقے گونا میں بھی دیکھنے میں آیا جہاں ایک عورت کو اس بے دردی کے ساتھ بے عزت کیا گیا کہ وہاں موجود لوگ اپنی اس حرکت پر فخریہ انداز میں مسکراتے ہوئے اس دل دہلا دینے والے منظر سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

اس مجبور خاتون کا جرم یہ تھا کہ اس نے اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی تھی اور اس علیحدگی میں اس کے شوہر کی مرضی بھی شامل تھی جسے اس کے سسرال والوں نے اپنی انا کا مسئلہ بنالیا تھا۔

- Advertisement -

اس حوالے سے بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون پر جبر کرکے اسے مجبور کیا گیا کہ وہ شوہر کے اہلخانہ کو اپنے کندھے پر اٹھا کر تین کلومیٹر تک چلے۔ افسوس ناک بات یہ بھی تھی کہ مجمع میں موجود کئی افراد خاتون کے پیچھے ڈنڈے اور کرکٹ بیٹ لے کر چلتے رہے۔

واقعے کی وڈیو سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ درمیانی عمر کی خاتون کے کندھے پر ایک نوجوان لڑکے کو بٹھا کر پیدل چلایا جارہا ہے اور ساتھ موجود لوگ اسے آہستہ چلنے پر مارتے ہیں اور اس کی تکلیف پر شور مچاتے اور ہنسی مذاق کرتے رہے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے واقعے کا نوٹس لیا اور  کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے چار افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

مذکورہ خاتون کی شکایت کے مطابق اس نے باہمی رضامندی سے اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔گزشتہ ہفتے اس کے سابقہ شوہر کے گھر والے اور دیگر کچھ لوگ اس کے گھر آئے اور اسے اغوا کرلیا جس کے بعد اسے یہ سب کرنے پر مجبور کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت کی اسی ریاست میں گزشتہ سال جولائی اور اس کے علاوہ 2 سال قبل اپریل میں اسی طرح کے واقعات پیش آئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں