تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

نائجر میں دہشت گردوں کا اسکول پر حملہ

نائجر: نائیجریا کی ریاست نائجر میں دہشت گردوں نے اسکول پر حملہ کرکے متعدد اساتذہ اور طلبا کو اغوا کرلیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نائجیریا کی ریاست نائجر میں دہشت گردوں نے اسکول پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک طالب علم ہلاک ہوگیا، مسلح دہشت گردوں نے متعدد طلبا اور اساتذہ کو اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

نائیجیرین صدر بحاری نے سیکیورٹی اداروں کو تمام مغویوں کو بازیابی کا ٹاسک دیتے ہوئے فوج اور پولیس کو نائجر روانہ کردیا۔

دوسری جانب نائجیریا میں بورڈنگ اسکولز بند کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سینیٹ نے صدر بحاری سے ملک بھر میں ایمرجنسی لگانے کا مطالبہ کردیا۔

ترجمان صدر محمد بوہاری کا کہنا ہے کہ ہماری دعائیں متاثرین کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں، صدر نے مسلح افواج اور پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام مغویوں کی فوری اور محفوظ واپسی کو یقینی بنائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں بھی اسکول کے 300 لڑکے اغوا ہوئے تھے جنہیں مبینہ طور پر تاوان ادا کرکے چھڑوالیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ سن 2014 میں بھی دہشت گرد اسکول کی 276 لڑکیوں کو اغوا کرکے لے گئے تھے جن میں سے بیشتر تاحال بازیاب نہیں کروائی جاسکیں۔

Comments

- Advertisement -