اشتہار

پاکستانی پائلٹس کی تعلیمی قابلیت جانچنے کے لئے بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سول ایوی ایشن حکام نے پائلٹ لائسنس کے اجرا میں بے قاعدگیاں روکنے کےلیے برطانوی طرز کا امتحانی سسٹم اپنانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پائلٹ لائسنس کے اجرا میں بے قاعدگیاں روکنے کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، ایوی ایشن حکام نے برطانوی سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی تنصیب کےلیے سمری وفاقی کابینہ میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی سول ایوی ایشن کی جانب سے ایک ماہ میں جدید سسٹم نصب کرنے کی پیشکش کی گئی تھی، جس کے بعد پاکستانی پائلٹس کے لائسنس دنیا بھر میں قابل قبول ہوں گے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق برطانوی طرز کے امتحانی سسٹم کی تنصیب کے تحت مضامین اور سوالات بھی عالمی معیار کے ہوں گے اور نیا سسٹم عالمی ہوا بازی کی تنظیم کے تحفظات دور کرنے میں بھی معاون ہوگا۔

ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ امیدواروں کے بائیو میٹرک سسٹم کو نادرا سے منسلک کیا جائے گا۔

پائلٹس کے مشتبہ لائسنس: ایاسا نے 40 فیصد لائسنس جعلی ہونے کا دعویٰ کردیا

خیال رہے کہ تھرڈ کنٹری آپریٹرز کو لکھے گئے خط میں یورپی یونین ایوی ایشن ایجنسی (ایاسا) نے موقف اپنایا کہ پاکستانی پائلٹوں کے ہاس چالیس فیصد لائسنس جعلی ہیں۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں