تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

مزید شعبوں میں سعودائزیشن کے نفاذ کا اعلان

ریاض : سعودی وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود نے مستقبل قریب میں وکالت، تعلیم، ریستورانوں، قہوہ خانوں اور ہائپر مارکیٹوں سعودائزیشن پروگرام نافذ کرنے کا اعلان کردیا۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ اداروں میں سعودائزیشن کے نفاذ سے متعلق اعلان وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود نے ٹھیکے داروں کی قومی کمیٹی اور مشاورتی پیشوں کی قومی کمیٹی کے ممبران سے ملاقات کے دوران کیا۔

سعودی وزیر احمد الراجحی جامعات میں زیر تعلیم سعودی طالبعلموں کو پارٹ ٹائم ملازمتیں فراہم کرکے یہ ہدف پورا کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکام کی جانب سے کوشش کی جارہی ہے کہ ریاست میں ملازمت کا نیا ماحول پیدا ہو اور لیبر مارکیٹ سے تعلق رکھنے والے ہر فریق کا معیار زندگی بلند ہو۔

سعودی وزیر سماجی بہبو و افرادی قوت نے بتایا کہ سعودائزیشن کی اسکیم گزشتہ دو برسوں میں کامیاب رہی اور جس کے نتیجے میں سوا چار لاکھ سعودیوں کو نوکری میسر آئی جبکہ جنوری 2021 میں 28 ہزار سعودیوں کو روزگار ملا۔

Comments

- Advertisement -