لندن: برطانوی جوڑے نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اپنے گھر میں پراسرار شے کی حرکت محسوس کی اور کیمرے کی آنکھ نے پراسرار تصاویر قید کرلی ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ برطانیہ کے علاقے میرس سائیڈ میں پیش آیا جہاں ایک جوڑا گھر میں سورہا تھا کہ اسے رات کے ساڑھے بارہ بجے کے قریب کسی شے کی آہٹ محسوس ہوئی۔
بعد ازاں انہوں نے گھر میں نصب سی سی ٹی وی فوٹیجز دیکھیں تو حیران رہ گئے، تصاویر میں دھند کی صورت کسی خوبصورت بالوں والی دلہن کی شبیہ بن رہی تھی۔
سی سی ٹی وی فوٹیجز دیکھتے ہی دونوں کے اوسان خطا ہوگئے۔ بھوت کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس پر صارفین بھی مختلف تبصرے کررہے ہیں۔ کسی کا خیال ہے کہ یہ تصاویر جعلی ہوسکتی ہیں۔
دیگر کا ماننا ہے کہ انہیں ایڈٹ کرکے تیار کیا گیا ہے۔ ایک صارف نے جوڑے کو دلچسپ رائے دی کہ آپ لوگ اپنا گھر ہی جلا ڈالیں تاکہ اس بھوت سے نجات ملے۔