امریکا کے جنوب میں واقع ملک ایکواڈور میں براہ راست نشریات کے دوران مسلح شخص رپورٹر اور ساتھیوں سے قیمتی اشیا چھین کر فرار ہوگیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایکواڈور میں ٹی وی رپورٹر براہ راست نشریات کے دوران علاقے کی صورت حال سے آگاہ کررہا تھا کہ اسی دوران مسلح شخص اُس کے پاس آیا اور پستول نکال کر تان دیا۔
چونکہ نشریات براہ راست تھیں تو اس واردات کی فوٹیج بھی محفوظ ہوگئی جسے اب انٹرنیٹ پر شیئر کیا گیا ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسپورٹس جرنلسٹ ڈائیگو آرڈینولا گوایاکل شہر میں ہونے والی تقریب کے حوالے سے آگاہ کررہے تھے کہ اسی دوران مسلح اُن کے قریب پہنچا جس نے ماسک سے اپنا منہ چھپایا ہوا تھا جبکہ سر پر کیپ پہنا ہوا تھا۔
ٹویٹر پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسلح شخص ہاتھ میں پستول تھامے رپورٹر اور کیمرہ مین کے پاس آیا اور اُن سے چیخ کر کہا کہ ’تمھارے پاس جو کچھ ہے نکال کر میرے حوالے کردو‘۔
ویڈیو دیکھیں: براہ راست نشریات کے دوران دل دہلانے والا واقعہ ویڈیو دیکھیں
یہ بھی دیکھیں: براہ راست نشریات کے دوران صحافی پرحملہ
مسلح شخص نے رپورٹر کی طرف بڑھ کر مائیک پر زور سے ہاتھ مارا اور پھر وہاں موجود کیمرہ مین سمیت دیگر ملازمین کو موبائل و نقدی دینے کا حکم دیا۔
Ni siquiera podemos trabajar tranquilos, esto ocurrió a las 13:00 de hoy en las afueras del Estadio Monumental.
La @PoliciaEcuador se comprometió a dar con estos delincuentes. #Inseguridad pic.twitter.com/OE2KybP0Od— Diego Ordinola (@Diegordinola) February 12, 2021
یہ واردات اس وقت ہوئی جب رپورٹر اپنی رپورٹ ختم کر رہا تھا، بعد ازاں رپورٹر نے ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کر دی۔ انہوں نے بتایا کہ ’ اب حالات ایسے ہیں کہ ہم آرام سے کام بھی نہیں کرسکتے، میرے ساتھ یہ واقعہ دوپہر ایک بجے مونومنٹل اسٹیڈیم کے باہر پیش آیا‘۔ شاطر رہزن اپنا چہرہ چھپا ہونے کی وجہ سے نہ صرف فرار ہوا بلکہ اُسے ابھی تک کوئی پہچان بھی نہیں سکا۔