خیبرپختونخوا پی کے 63 نوشہرہ کے ضمنی انتخاب میں ن لیگ میدان مار لیا۔
غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق ن لیگ 4088 ووٹوں سے کامیاب ہو گئی، ن لیگ کے اختیار ولی 21122 ووٹ لے کرکامیاب قرار پائے جب کہ پی ٹی آئی کےمحمدعمر17023ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
عوامی نیشنل پارٹی کے میاں وجاہت نے4270 ووٹ حاصل کیے۔ ٹی ایل پی کےعلامہ ثنااللہ سیفی 619 ووٹ حاصل کرسکے۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ پرویزخٹک کےبھائی سےاختلافات نوشہرہ میں شکست کاسبب بنے پرویزخٹک نےاچھاکام کیاکہ خاندان کےفردکوٹکٹ نہیں دیا۔
علی محمدخان نے کہا کہ پرویزخٹک موروثی سیاست کیخلاف ہیں جواچھی بات ہے، فیصل کریم کی بات مان لیتےہیں نوشہرہ میں شفاف الیکشن ہوئے۔