تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ پرویزخٹک کے بھائی سے اختلافات نوشہرہ میں تحریک انصاف کی شکست کاسبب بنے پرویزخٹک نےاچھاکام کیا کہ خاندان کےفردکوٹکٹ نہیں دیا۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمدخان نے کہا کہ پرویزخٹک موروثی سیاست کیخلاف ہیں جواچھی بات ہے، فیصل کریم کی بات مان لیتےہیں نوشہرہ میں شفاف الیکشن ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ دوسرےحلقےرہتےہیں وہاں ہم جیت گئےتواسےبھی شفاف ہی کہنا، پی پی کوپنجاب اورکےپی میں دھاندلی نظرآتی ہےسندھ میں نہیں، فیصل کریم یہ بتائیں کیاسلیکٹرزسندھ میں دریاکی سیرکوجاتےہیں۔
پی کے 63 نوشہرہ سے ن لیگ کامیاب، پی ٹی آئی کو شکست
علی محمد خان کا کہنا تھا کہ آج دوپارٹی کارکن نہیں دوپاکستانی جاں بحق ہوئےہیں، کوئی بھی پارٹی جیت جاتی لیکن پرتشددواقعات نہ ہوتے، پارٹی قیادت سخت زبان استعمال کرتا ہے تو تشددکوہواملتی ہے، دن بھرڈسکہ میں امن تھاراناثنااللہ کےآتےہی ماحول خراب ہوگیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم یہ پوائنٹ رکھتےہیں راناثنااللہ جتھےلےکرڈسکہ کیاکرنےگئے راناثنااللہ اورمسلح جتھوں کیخلاف ایف آئی آرکٹوائی جائےگی، ن لیگ کاماضی اچھانہیں جہاں ہاررہےہوتےہیں وہاں تشددکرتےہیں عثمان ڈاراپناچھوڑکرحلقےمیں انتخابی مہم چلاتےرہے۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا پی کے 63 نوشہرہ کے ضمنی انتخاب میں ن لیگ میدان مار لیا۔ غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق ن لیگ 4088 ووٹوں سے کامیاب ہو گئی، ن لیگ کے اختیارولی21122ووٹ لے کرکامیاب قرار پائے جب کہ پی ٹی آئی کےمحمدعمر17023ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔