The news is by your side.

Advertisement

پی کے 63 نوشہرہ سے ن لیگ کامیاب، پی ٹی آئی کو شکست

خیبرپختونخوا پی کے 63 نوشہرہ کے ضمنی انتخاب میں ن لیگ میدان مار لیا۔ ‏

غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق ن لیگ 4088 ووٹوں سے کامیاب ہو گئی، ن لیگ کے ‏اختیار ولی 21122 ووٹ لے کرکامیاب قرار پائے جب کہ پی ٹی آئی کےمحمدعمر17023ووٹ لے کر ‏دوسرے نمبر پر رہے۔

عوامی نیشنل پارٹی کے میاں وجاہت نے4270 ووٹ حاصل کیے۔ ٹی ایل پی کےعلامہ ثنااللہ سیفی ‏‏619 ووٹ حاصل کرسکے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ پرویزخٹک کےبھائی ‏سےاختلافات نوشہرہ میں شکست کاسبب بنے پرویزخٹک نےاچھاکام کیاکہ خاندان کےفردکوٹکٹ ‏نہیں دیا۔

علی محمدخان نے کہا کہ پرویزخٹک موروثی سیاست کیخلاف ہیں جواچھی بات ہے، فیصل کریم ‏کی بات مان لیتےہیں نوشہرہ میں شفاف الیکشن ہوئے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں