اشتہار

طیارہ حادثے کے بعد بوئنگ کمپنی کا بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

نیو یارک : امریکی میں یونائیٹڈ ایئرلائنز کے جہاز کے انجن میں آگ لگنے کے بعد جہاز بنانے والی کمپنی بوئنگ نے اپنے777 ماڈل والے128 جہاز دنیا بھر میں گراؤنڈ کر دیے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یونائیٹڈ ایئرلائنز اور جاپان کی دو بڑی ایئرلائنز نے ان 56 طیاروں کے آپریشنز معطل کرنے کی تصدیق کر دی ہے جن میں یہی انجن نصب تھا جو کہ اس طیارے میں تھا جو گزشتہ روز امریکی شہر کولوراڈو میں دوران پرواز حادثے کا شکار ہوا تھا۔

امریکی قومی ٹرانسپورٹیشن اور تحفظ بورڈ بھی اس واقعے کی تحقیقات کر رہا ہے جس میں کسی کے جانی نقصان نہ ہونے کی اطلاع ہے۔ بوئنگ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس طرح کے طیاروں کا استعمال روک دینا چاہیے جب تک فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی جائزے کا عمل یقینی نہ بنالے۔

- Advertisement -

بوئنگ انتظامیہ نے کہا کہ جب تک امریکی قومی ٹرانسپورٹیشن اور تحفظ بورڈ کی تحقیقات جاری ہیں، ہم تجویز کرتے ہیں کہ موجودہ استعمال کے69 اور ذخائر میں موجود59 777 (ماڈل کے) طیاروں کو گراؤنڈ کردیں جن میں پریٹ ایڈ واٹنی112-4000انجن نصب ہے۔

امریکہ کی یونائٹڈ ایئرلائنز کے مطابق انہوں نے رضاکارانہ طور پر 24 بوئنگ 777 جہاز کو گراؤنڈ کر دیا ہے اور امید کرتے ہیں کہ صارفین کی بہت کم تعداد کو مشکل کا سامنا ہوگا۔

اس کے قبل فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی نے کچھ مسافر طیاروں کے اضافی جائزے کے احکامات جاری کیے تھے۔ اتھارٹی کے سربراہ اسٹیو ڈکسن کا کہنا ہے کہ انہوں نے ماہرین سے رجوع کیا اور بتایا کہ کچھ جہاز ممکنہ طور پر گراؤنڈ کر دیے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں