اشتہار

تجارتی مراکز میں کورونا ایس او پیز، سعودی وزارت تجارت نے گھیرا تنگ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں کوروناوائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر(ایس او پیز) پر عمل درآمد کرانے کے لیے وزارت تجارت کی جانب سے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے تجارتی مراکز کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں، وزارت تجارت نے 20 ہزار سے زیادہ تفتیشی کارروائیاں کیں۔

رپورٹ کے مطابق 20 ہزار کارروائیوں کے دوران 830 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں، یہ کارروائیاں تجارتی مراکز، غذائی اشیا فروخت کرنے والے مراکز، ریستورانوں اور عوامی صحت و سلامتی سے تعلق رکھنے والے تمام اداروں میں کی گئیں۔

- Advertisement -

کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں‌ میں اضافہ، وزارت تجارت کی چھاپہ مار مہم تیز

سعودی وزارت تجارت کی جانب سے گزشتہ ہفتے بھی بیس ہزار کے کارروائیاں کی گئی تھیں۔ جبکہ گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں اس بار 12 فیصد زیادہ خلاف ورزیاں دیکھی گئیں۔

وزارت کا کہنا تھا کہ ایس او پیز پر عمل کرانے کے لیے کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں