تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں‌ میں اضافہ، وزارت تجارت کی چھاپہ مار مہم تیز

ریاض : سعودی وزارت تجارت نے کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کیلئے چھاپہ مار کارروائیوں میں اضافہ کردیا، یومیہ 106 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب اپنے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی صحت کو محفوظ رکھنے کےلیے موثر اقدامات اٹھا رہا ہے، اسی سلسلے میں سعودی وزارت تجارت نے تجارتی مراکز پر چھاپہ مہم میں سو فیصد اضافہ کردیا ہے تاکہ کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جاسکے۔

وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ یومیہ 106 فیصد خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں، خلاف ورزیوں میں 32 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔

وزارت تجارت کی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ خلاف ورزیاں غذائی اشیا فراہم کرنے والے اداروں میں ریکارڈ کی گئیں جبکہ ملبوسات، فرنیچرز اور آرائشی اشیا کے شورومز خلاف ورزیوں کے حوالے سے دوسرے نمبر پر رہے۔

تجارتی مراکز پر کرونا ایس او پیز کی خلاف پر دس ہزار ریال جرمانہ جبکہ پابندی دہرانے پر سزا دگنی اور تجارتی مرکز سیل کردیا جاتا ہے جبکہ تجارتی مرکز کے اندر اور باہر مقررہ تعداد سے زیادہ گاہکوں اور کارکنوں کی تعداد پائے جانے پر فی کس 5 ہزار ریال جرمانہ کیا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -